ابنا: عراق کے وزیراعظم نوری مالکی کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ دھشتگرد گروہ "داعش" اور اس کے اتحادی بعثی عناصر نے عراق کے شہر فلوجہ کے بعض علاقوں کا پانی بند کرنے کے ساتھ اس شہر کے باشندوں کو دھمکیاں بھی دینا شروع کردی ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ دھشتگرد گروہ "داعش" کے اس اقدام نے فلوجہ شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں کے عوام کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کردیا ہے اور اس صورت حال کا تقاضا یہ ہے کہ عراق کی سیکیورٹی فورسز اور اس شہر کے عوام بہادرانہ طریقے سے دھشتگرد گروہ کا مقابلہ کرتے ہوئے، اس علاقے کے باشندوں کی زندگیوں اور فلوجہ شہر کی زرعی اراضی کو بچانے کے لئے میدان عمل میں آئیں۔اس بیان میں آیا ہے کہ "داعش" کو مزید درندگی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔
.......
/169